اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ، گجرات، ناروال، سیالکوٹ، قصورمیں اکثر مقاما ت پر شدید بارش کا امکان ہے۔ جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں مزید طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔
گذشتہ ارٹالیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش لاہور ایئر پورٹ پر چار سو اسی ملی میٹر، راولاکوٹ چار سو باسٹھ ،کوٹلی چار سو نو منگلاتین سو چھبیس ، سیالکوٹ سٹی تین سو دس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔