اشتہار

منجمد دریا میں ڈوبٹی کار پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے والی کینیڈین خاتون، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

خطروں سے کھیلنا شاید مغربی تہذیب کا حصّہ بن چکا ہے، اسی لیے کینیڈین خاتون نے منجمد دریا میں ڈوبتی ہوئی گاڑی کی چھت پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کا رسک لیا۔

کینیڈا کا شمار ان علاقوں یا خطوں میں ہوتا ہے جہاں موسم سرما میں درجہ حرارت منفی 20 تک بھی چلا جاتا ہے، جس کے باعث دریا، ندی اور نالے جمی ہوئی برف کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور شہری ان منجمد ندی نالوں پر خطرناک کھیلوں کا انعقاد کرتے ہیں اور اکثر حادثات کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈین خاتون کیساتھ پیش آیا جو منجمد دریا پر تیزی سے گاڑی ڈورانے کا مظاہرہ کررہی تھی کہ اچانک گاڑی دریا میں ڈوبنے لگی۔

- Advertisement -

خاتون کا کرتب دیکھنے والے علاقہ مکینوں نے فوری طور پر خاتون کو ریسکیو کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران خاتون گاڑی سے باہر نکل کر چھت پہنچ گئی۔

خاتون ایسی صورتحال میں جب زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھی موبائل سے سیلفی لینے لگی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کے اطمینان کو دیکھ کر ریسکیو کارروائی کرنے والے علاقہ مکین بھی شدید حیرت میں مبتلا ہوگئے تاہم کچھ ہی لمحوں میں خاتون کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ایک صارف نے خاتون کی سیلفی لیتے ہوئے تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ‘خاتون لمحات کو سیلفی کے ذریعے محفوظ کررہی ہے اور لوگ اسے بچانے اور مدد کرنے کےلیے پریشان و حیران ہیں’۔

پولیس نے خطرناک انداز میں گاڑی چلانے اور زندگی خطرے میں ڈالنے الزام میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں