جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

‘پاکستان عمانی حکومت کے ویژن 2040 میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار’

اشتہار

حیرت انگیز

عمان : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے ویژن 2040 کیلئے سلطنت عمان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان عمانی حکومت کے ویژن 2040 میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کی عمانی حکومت کے وزراء سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر برائے افرادی قوت کے بعد زلفی بخاری کی وزیر صحت محمد بن عبید سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں افرادی قوت کے تبادلے پر غور کیا گیا ، رلفی بخاری نے کہا پاکستانی نوجوان صحت کے شعبے میں بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے ویژن 2040 کیلئے سلطنت عمان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان عمانی حکومت کے ویژن 2040 میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمان کے مختلف شعبوں میں ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہیے، عوامی اور حکومتی سطح پر دو طرفہ رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔

عمانی وزیر صحت نے دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان سے دیرینہ تعلقات میں مضبوطی کی نئی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

عمانی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک عمان تجارتی و سرمایہ کاری فریم ورک کے تحت موثر اقدامات اٹھائیں گے۔

دوران ملاقات زلفی بخاری نے عمانی وزیر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں