اشتہار

عوام کیلیے خوشخبری؛ بجلی سستی ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی سستی کر دی گئی ہے۔

مہنگائی سے پریشان حال عوام کو بڑا ریلیف مل گیا۔ بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بجلی مالی سال 2021کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم فروری 2022 سے ہوگا۔

- Advertisement -

نیپرا کا کہنا ہے کہ کمی کا صارفین کو22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی صارفین کوقیمت میں کمی کا ریلیف 3 ماہ کےلئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بھی بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی، کےالیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف فروری2022 کے بلوں میں ملے گا۔

اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں