بالی ووڈ کے معروف اداکار علی فضل نے عمرے کی ادائیگی کے دوران مکہ اور مدینہ کی ویڈیو شیئر کردی۔
بالی ووڈ میں کامیابی کے جوہر دکھانے کے بعد بھارت کے مسلمان اداکار علی فضل ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، علی فضل گزشتہ کئی ماہ سے اپنی ہالی ووڈ فلم قندھار کی عسکبندی میں مصروف تھے جہاں سے فارغ ہوکر وہ پہلے مدینہ اور پھر مکہ پہنچے۔
اداکار نے انسٹاگرام پر حرم شریف اور مدینہ کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں جس میں وہ ماسک پہنے احران میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں۔
علی نے پوسٹ پر طویل کیپشن بھی لکھا کہ پہلے مدینہ اور پھر مکہ آنا میری شوٹنگ ختم کرنے کا کتنا خوبصورت طریقہ ہے، سمجھتا ہوں کہ مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ہے۔
بھارتی اداکار نے اپنا یہ دورہ مرحوم نانا اور والدہ کے نام کیا اور لکھا کہ ان کے جانے کا دکھ کبھی ختم نہیں ہوسکتا، یہ ایسا زخم ہے جس کا کوئی مرہم نہیں لیکن میں نے ان کے لیے دعا کی اور ناصرف ان کے لیے بلکہ اپنے آس پاس موجود ہر شخص کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔
علی فضل کی پوسٹ پر ان کے مداح انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ علی فضل نے کامیاب فلم 3 ایڈیٹس سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اس کے بعد ان کی ویب سیریز مرزا پور کافی مقبول ہوئی تھی۔