لاہور: ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے، آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کا ٹویٹر استعمال ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے آج صبح اکاؤنٹ ہیک کیا۔
پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ DDPROfficial ہیک کر لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گزارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔ pic.twitter.com/9DbiqsFR4n
— Punjab Police (Updates) (@PunjabPoliceCPO) January 21, 2022
- Advertisement -
ترجمان کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے سائبر کرائم ونگ کی معاونت سے کام جاری ہے، آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کا ٹویٹر استعمال ہوگا۔