اشتہار

بھارتی اداکارہ کی شادی کھٹائی میں پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ مونی رائے کی شادی کورونا وبا کے مثبت کیسز میں اضافے کے باعث مشکل میں پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارت میں اومیکرون کے کیسز بڑھنے کے باعث اداکارہ مونی رائے نے شادی ملتوی کردی ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مونی رائے رواں ماہ 27 جنوری کو اپنے قریبی دوست سورج نمبیار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق مونی رائے کی شادی کے لیے گووا میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل بک ہوچکا ہے اور مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھیج دیے گئے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی شادی کے ملتوی ہونے سے متعلق اب تک کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ مونی رائے کے ہونے والے شوہر ایک بینکر ہیں اور وہ دبئی میں مقیم ہیں تاہم شادی کیلئے وہ ان دنوں بھارت میں ہیں۔

مونی رائے کی پانچ سال بعد ٹی وی پر واپسی شو ’ڈانس انڈیا ڈانس‘ میں بطور جج کے طور پر ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں