اشتہار

کوہاٹ میں بارودی مواد کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقے گلو تنگی میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ گلوتنگی میں جھونپڑی کے اندر پیش آیا، دھماکے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا مارٹر گولہ پھٹنے سے ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خانہ بدوش خاندان کے افراد راستے میں ملنے والا مارٹر گولہ اٹھا کر لے گئے تھے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں