تازہ ترین

کرونا کی ہلاکت خیزی، 20 مریض جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کی ہلاکت خیزی بڑھنےلگی، عالمی وبا کے آغاز سے اب تک سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 58 ہزار 334 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7586 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی جوکہ عالمی وبا کے آغاز سے سب سے زیادہ ہے، اس وقت ملک بھر میں کرونا سے متاثرایک ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے بعد لاہور میں بھی اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا

این سی او سی کے مطابق کرونا سے متاثر افراد کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں 5 لاکھ 23 ہزار 774 کیسز رپورٹ ہوچکے، پنجاب میں 4 لاکھ 62 ہزار 323،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 84 ہزار 455 اوربلوچستان میں 33 ہزار 910 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد میں ایک لاکھ 17 ہزار 436،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 489 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 35 ہزار 218 ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز این سی او سی نے کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا فیصلہ کیا تھا،این سی او سی نے نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا جبکہ مساجد اور عبادتگاہوں میں مکمل ویکسین شدہ افرادکوہی آنے کی اجازت ہوگی۔

مساجد اورعبادت گاہوں سے قالین، دریاں ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے نمازیوں کے درمیان 6فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم قرار دیا تھا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپرپشن سینٹر نے کہا کہ بزرگ اور بیمار افراد ترجیحاً گھر پر نماز پڑھیں اور نمازی وضو گھر پر کرکے مساجد جائیں، نمازی ہاتھوں کو بار باردھوئیں اورسینی ٹائزکریں۔

Comments

- Advertisement -