اسلام آباد : سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی اسپورٹس چینل کی ایچ ڈی ٹرانسمیشن کا پروجیکٹ آخری مراحل میں داخل ہوگیا، شائقین ایچ ڈی پر پی ایس ایل میچز دیکھ سکیں گے۔
ایچ ڈی اسپورٹس سے متعلق خوشخبری وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے سنائی، پی ٹی آئی کے وفاقی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ایک سال دوران پہلی پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کو ڈیجیٹل کیا اور اب پی ٹی وی اسپورٹس کو بھی ڈیجیٹل ایچ ڈی کردیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) اسپورٹس کی ایچ ڈی ٹرانسمیشن کا پروجیکٹ آخری مراحل میں ہے، صارفین پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچز ایچ ڈی پر دیکھ سکیں گے۔
فواد چوہدری نے پیش گوئی کہ رواں برس پاکستان ٹیلی ویژن کا منافع بھی ریکارڈ ہوگا۔
الحمدللّٰہ #PTVSports کی HD ٹرانسمیشن کا پرجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور انشاللہ آپ PSL کے میچز HD پر دیکھ سکیں گے ایک سال میں پہلے #PTVNews کو Digital کیا اور اب #PTVSports بھی ڈیجیٹل HD کر دیا ہے، اس سال PTV کا منافع بھی ریکارڈ ہو گا انشاللہ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 25, 2022