اشتہار

پی آئی اے کیلیے بڑا ریلیف؛ منجمد اکاؤنٹس بحال

اشتہار

حیرت انگیز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئرلائن کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کر دیا۔

یہ پیش رفت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک کی چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔

سی ای او ارشدملک نے کہا کہ پی آئی اے نامساعدحالات کے باوجود واجبات ادائیگی کرتی رہےگی بقایاجات ادائیگی کیلئےحکومت سےکابینہ فیصلےکےتحت رہنمائی لی جائے گی۔

- Advertisement -

سی ای او کی یقین دہانیوں پر ایف بی آر نے فوری اقدام کرتے ہوئے پی آئی اے کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کر دیا۔

‘ایف بی آر کا فیصلہ پی آئی اے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا’

واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکٹس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کیے جانے والی ایف ای ڈی جمع نہیں کرائی۔

ایف بی آر کی جانب سے قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹس کی بندش پر ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹیکس کی مطلوب رقم 2016 سے 2020 تک کی ہے، جب کہ اس ضمن میں کابینہ کا اصلاحات تک 2016 سے 2020 کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے۔

پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متضاد ہے، یہ فیصلہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے، اور یہ اقدام ادارے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں