ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو مہنگائی کے خلاف مارچ ہوگا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو مہنگائی کے خلاف مارچ ہوگا، لانگ مارچ کو کامیاب بنا کر حکمرانوں سے نجات پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی تنظیموں کو مارچ کامیاب بنانے کی ہدایت کرتے ہیں، 23 مارچ کو ملک کے کونے کونے سے عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی سے عام آدمی کی کمر توڑ دی گئی ہے، مہنگائی سے نجات کے دور تک کوئی آثار نظر نہیں آرہے، منی بجٹ کی منظوری سے مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا ضمنی فنانس بل کو مسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومت جس طرح کھلونا ہے اس نے معیشت کو بھی کھلونا بنادیا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق جو بل پارلیمنٹ میں ہے اسے بھی مسترد کرتے ہیں، اس بل کے نام پر خود مختاری ختم کی جارہی ہے، ہم اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر وقت کرپشن کرپشن کے نعرے لگائے گئے، ہر سیاست دان کو چور چور کے نعرے لگا کر پکارا گیا، حالت یہ ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مصنوعی ایمانداری کا آئینہ دکھا دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ای وی ایم سے متعلق ہم پہلے ہی وضاحت کرچکے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین غیرآئینی عمل ہے دنیا اسے مسترد کرچکی ہے، ہم ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کو تسلیم نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں