معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اور اداکارہ دنانیر مبین کی ایک ساتھ گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اور دنانیر مبین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں مقبول گانا ’جاناں‘ گنگنا رہی ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’دنانیر یہ گانا سنتے ہوئے بڑی ہوئی ہیں اور اب وہ خود گلوکارہ کے ساتھ گنگنا رہی ہیں۔
حدیقہ کیانی اور دنانیر کی ویڈیو کو چند گھنٹوں قبل شیئر کیا گیا جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ دنانیر مبین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا ہے وہ ڈرامے میں سیدہ سدرہ‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔’
دنانیر مبین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا ہے اور وہ نجی ٹی وی کے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔