جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

زرنش خان نے شادی سے متعلق رائے ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے حالیہ بیان میں کہا کہ میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور میں چاہتی ہوں کہ والدین اپنے بچوں کی شادیاں کرنے میں تاخیر نہ کریں۔

زرنش خان نے کہا کہ چھوٹی عمر میں شادی کرنے سے نئے رشتوں کو سمجھنے اور قبول کرنے میں بہت آسانی ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ زرنش خان کی شادی 17 برس کی عمر میں ہوئی تھی اور وہ پاکستان سے دبئی منتقل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے شوہر کی حوصلہ افزائی سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

زرنش خان فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں دوست کی مہندی میں رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

زرنش خان نے دوست کی شادی کی تقریب میں سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا، ویڈیو میں ان کے ہمراہ دیگر لوگ بھی رقص کررہے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’مہندی کا جنون۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں