اشتہار

رپورٹر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران عوام کے مسائل اجاگر کرتے ہیں اور اس دوران عوام کی رائے بھی لی جاتی ہے تاکہ ارباب اختیار تک عوام کی آواز پہنچائی جاسکے۔

سوشل میڈیا پر عوامی مسائل اجاگر کرنے والے ایک صحافی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

مقامی چینل کے رپورٹر عوامی مسائل اجاگر کرنے نکلے تھے لیکن عوام نے ہی ساتھ نہ دیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رپورٹر کہہ رہا ہے کہ عوامی مسائل کی بات کی جائے تو اس وقت میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث پورا کوٹ چٹھا شہر کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہا ہے۔

رپورٹر نے کہا کہ اس وقت میں جناح کالونی کی گلی نمبر ایک میں موجود ہیں جہاں پر کچرا پھیلنے سے تعفن اٹھ رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ویڈیو میں رپورٹر جیسے ہی گفتگو کا آغاز کرتا ہے تو پیچھے موجود چند لوگ غائب ہوجاتے ہیں۔

رپورٹر جیسے ہی کہتا ہے کہ ہمارے پاس یہاں پر شہری موجود ہیں مزید مسائل سے متعلق ان سے جان لیتے ہیں لیکن وہ جیسے ہی پیچھے مڑتا ہے تو کوئی موجود نہیں ہوتا۔

صحافی پیچھے جاتا ہے اور کہتا ہے کہ کدھر گئے، شہریوں کی عدم موجودگی پر وہ انہیں برا بھلا بھی کہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں