جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کر گئی، حکام کا کہنا ہے کہ 500 کیسز کی تصدیق جینیوم سیکونسنگ کے بعد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40.91 فیصد ہوگئی۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز 3 ہزار 769 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15 سو 42 ٹیسٹ مثبت نکلے۔

حکام کے مطابق کراچی میں اکثر سرکاری لیبارٹریاں کرونا وائرس کے ٹیسٹ نہیں کر رہیں، 500 کیسز کی تصدیق جینیوم سیکونسنگ کے بعد ہوئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 سو 35 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 15 سو سے زائد کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 7 مریض انتقال کر گئے۔

حکام کے مطابق 448 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 392 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھٹے کے دوران 5 ہزار 196 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 10.17 ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز کے دوران کرونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فروری کے وسط تک کرونا وائرس کی حالیہ لہر اپنے عروج پر ہوگی، شہری ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں