ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

لوکل گورنمنٹ صدارتی آرڈیننس 2021 عدالت میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: لوکل گورنمنٹ صدارتی آرڈیننس 2021 کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، عدالت نے گورنمنٹ آرڈیننس کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے مؤقف اختیار کیا کہ آرڈیننس کی بنیاد پر الیکشن کروانا آئین کے ساتھ فراڈ کے مترادف ہے۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ اسلام آباد ملک کے چاروں صوبوں کا مشترکہ اثاثہ ہے، کوئی بھی قانون سینیٹ میں ضرور پیش ہونا چاہیے، موجودہ حکومت میں 3 سال میں 80 سے زائد آرڈیننس لائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 89 میں آرڈیننس سازی کا دائرہ کار اتنا وسیع نہیں، سی ڈی آفیسرز نے آئین اور بنیادی حقوق کے دفاع کے لیے پٹیشن کی۔

عدالت عالیہ نے سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔ کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں