اشتہار

مزیدار نلی بریانی کی ترکیب جانیں اور گھر میں بنائیں

اشتہار

حیرت انگیز

بریانی ایسا پکوان ہے جو ہر عمر کے افراد ہی کھانا پسند کرتے ہیں، اب اس پکوان کو مختلف طریقوں اور جدتوں کے ساتھ بنایا جارہا ہے۔

آج ہم آپ کو مزیدار کراچی کی مزیدار غوثیہ نلی بریانی بنانے کی ترکیب بتارہے ہیں۔

اجزا

- Advertisement -

گوشت : 1 کلو

نلی : حسب ضرورت

دہی : آدھا پاؤ

چاول : 1 کلو

پیاز : حسب ضرورت

ٹماٹر : ایک پاؤ

ہری مرچ : حسب ضرورت

لہسن : حسب ضرورت

پودینہ : ایک گدھی

نمک، لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

ہلدی: 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ : 1 کھانے کا چمچ

تل: حسب ضرورت

ترکیب

سب سے پہلے بچھیا کا گوشت گلنے کےلیے رکھ دیں اور اسی میں نلی بھی شامل کردیں وار ساتھی ہی ہلدی، کالی مرچ اور نمک بھی ڈال دیں۔

دوسری جانب دیگچی میں حسب ضرورت تیل ڈالیں اور تھوڑا سا گرم ہونے کے بعد اس میں گرم مصالحہ ڈال کر گرم کرلیں بعد ازاں اس میں ادرک لہسن ڈالیں اور تھوڑا سا پکا لیں۔

جب مذکورہ اشیاء بھن جائیں تو اس میں ایک پاؤ ٹماٹر اور پسی ہوئی مرچ، ہلدی، دھنیا شامل کرکے بھونیں، اس کے بعد دہی شامل کریں اور تھوڑی دیر بعد گوشت اور نلی شامل کردیں۔

لیکن خیال رہے کہ یخنی ابھی نہیں ڈالنی بلکہ گوشت اور نلی کو اچھی طرح بھونیں پھر یخنی شامل کریں اور اب اس میں فرائی کی گئی پیاز، ہری مرچ، پودنیا اور آلو بخارہ بھی ڈال دیں جس سے شوربا سا بن جائے گا۔

اس کے بعد چاول شامل کرلیں اور فوڈ کلر ملا دیں، لیجیئے آپ کی مزیدار نلی بریانی تیار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں