جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا ملتان گیریژن کا دورہ، سدرن کمانڈ وار گیمز کےسیشن میں شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سدرن کمانڈ وار گیمز کےسیشن میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی مشقوں کا مقصدمیدان جنگ کےچیلنجز اور آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔ تربیتی مشقوں کےدوران جنگی حکمت عملی کی توثیق کی گئی۔

آرمی چیف نےمشقوں کے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت اور کوششوں کو سراہا جب کہ جنگوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ذہنی و جسمانی تیاری پر زور دیا۔

آرمی چیف کی آمد پر کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے استقبال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں