وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو صوبے کی سیاسی و انتظامی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم کو تنظیم سازی و بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔