اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

میچ کی فتح پر خوشیاں منانے والے فٹبال شائقین بڑے حادثے کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

فٹ بال شائقین کو ٹیم کی جیت پر خوشیاں منانا مہنگا پڑگیا، شائقین کے وزن سے اسٹیڈیم کی کرسیوں اور میدان کے درمیان رکاوٹ گئی، جس کے باعث متعدد شائقین فٹبال زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک اسپین میں زامورا اور ڈیپورٹیوو فٹبال ٹیموں کے درمیان لیگ میچ جاری تھا کہ ڈیپورٹیوو نے 89 ویں منٹ پر گول مار مقابلہ صفر ایک جیت لیا۔

میچ کا فاتح بننے پر ڈیپورٹیوو فٹبال ٹیم کی شائقین کی جانب بڑھی تو شائقین کی اکثریت جیت پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کےلیے اسٹیڈیم میں لگی رکاوٹ پر جمع ہوگئی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

رکاوٹ پر وزن زیادہ ہوا تو اچانک آہنی دیوار ٹوٹ گئی اور شائقین کی اکثر زمین پر آگری، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پانچ شائقین فٹبال کو زخموں کے باعث اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں