تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب : تمام گاڑی مالکان کیلئے حکومت کا اہم اعلان

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں شاہی مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی گاڑیوں کو ریکارڈ سے ہٹوالیں، یہ مہلت ایک برس کے لیے ہے۔

محکمہ ٹریفک نے کہا کہ تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیوں کو ریکارڈ سے ہٹوانے والوں کو تاخیر کے جرمانے اور تجدید کی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی تاہم ٹریفک جرمانے معاف نہیں ہوں گے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناکارہ گاڑی تشلیح یا سکریپ کی دکانوں پر فروخت کرنے کی صورت میں تاخیر کے جرمانوں اور تجدید کی فیس سے استثنی ملے گا۔

محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ اگر بلدیاتی کونسل کے اہلکار کسی کی تباہ شدہ یا ناکارہ گاڑی اٹھا کر لے گئے ہوں، گاڑی کا مالک اسے اپنے ریکارڈ سے ہٹوانا اور تشلیح کی دکان پر فروخت کرنا چاہتا ہو تو ایسی صورت میں ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

یہ ثبوت، گاڑی کی نمبر پلیٹس اور وہیکل رجسٹریشن کارڈ قریب ترین محکمہ ٹریفک میں جمع کرانا ہوگا۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے ہٹوانے کے لیے تاخیر اور تجدید کے جرمانوں اور فیس سے استثنی دے چکی ہے، یکم مارچ2022 سے اس پر عمل درآمد شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -