اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سانپوں سے بھرا بیگ لے کر گھومنے والا شخص، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص سیکڑوں سانپوں کو بیگ میں لے کر گھوم رہا ہے اور انہیں پھر جنگل میں چھوڑ دیتا ہے۔

ویڈیو گزشتہ روز انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس شخص نے 300 کے قریب سانپ جنگل میں چھوڑے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے سبز رنگ کی ایک بوری کو جنگل میں لے جاکر اسے خالی کیا جس میں سے سیکڑوں کی تعداد میں سانپ نکلے۔

ویڈیو نے صارفین کو اس وقت حیران کردیا جب اس شخص نے سانپوں کو اپنے ہاتھوں سے پھیلا کر ادھر ادھر کیا تاکہ وہ جنگل میں باآسانی جاسکیں۔

سانپوں کو چھوڑنے کے بعد اس شخص کو انہیں اپنے پاؤں سے لانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اس پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے سوال کیا کہ سانپوں نے اسے ڈسا کیوں نہیں؟ جبکہ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ویڈیو ان کے لیے حیران کن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں