جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

صاحبہ بیٹوں کو میڈیا سے دور کیوں رکھتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے بیٹوں کو میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بتادی۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی ریمبو اور صاحبہ نے گزشتہ دنوں اداکار نعمان اعجاز کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

صاحبہ نے ڈرامہ انڈسٹری سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ریمبو کو کبھی بھی کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے کے لیے آفر نہیں کی جاتی۔

- Advertisement -

بیٹوں سے متعلق سوال پر صاحبہ نے کہا کہ ایک تو دونوں بیٹوں کو اسکرین کے سامنے آنے کا شوق نہیں ہے دوسری طرف جب بھی یہ میڈیا کے سامنے آتے ہیں تو وہ شدید بیمار ہوجاتے ہیں اسی لیے انہیں ابھی تک اسکرین سے دور ہی رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صاحبہ کے بیٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کے بیٹوں نے معمر رانا کے گھر ایک تقریب میں شرکت کی تھی، مداحوں کی جانب سے ان کی تعریف کی گئی تھی اور صارفین کا کہنا تھا کہ یہ تو ہالی ووڈ ہیرو ہیں۔

صارف کا یہ کمنٹ صاحبہ کو خوب بھایا تھا انہوں نے اس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور بیٹوں کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس کمنٹ نے تو مجھے اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں