جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

سول ایوی ایشن عملے نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سامان سے بھرا بیگ بھول گیا، سول ایوی ایشن نے بیگ اس کے مالک کو واپس لوٹا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر ایئر ویز سے پاکستان آنے والا مسافر اپنا بیگ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بھول گیا تھا۔

بیگ میں غیر ملکی کرنسی کے علاوہ قیمتی سامان  بھی موجود تھا۔

ایئرپورٹ منیجر سول ایوسی ایشن چوہدری نذیر نے مسافر کے بیگ ایئرپورٹ پر بھول جانے کی اطلاع ملنے پر بیگ کے مذکورہ مسافر مالک سے رابطہ کیا اور اسے ایئرپورٹ بلاکر یہ بیگ واپس کردیا۔

 

ایئرپورٹ منیجر کے مطابق بیگ میں 10ہزار 900 کینیڈین ڈالرز، طلائی زیورات جن میں چین، بریسلیٹ، 2 انگوٹھیاں شامل ہیں اس کے علاوہ آئی فون اور ضروری کاغذات موجود تھے۔

بیگ واپس ملنے پر مذکورہ مسافر نے سول ایوی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن عملے نے گزشتہ نومبر میں شارجہ سے آنے والے مسافر کا گمشدہ سامان واپس لوٹایا تھا۔

مزید پڑھیں: ایئرپورٹ عملے نے دل جیت لیے

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں