پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے دوران میچ غصہ کرنے پر دلچسپ میمز بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے تین میچز کھیلے، ایک میں کامیابی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ روز ملتان سلطانز نے سرفراز الیون کو 6 رنز سے شکست دی۔
دوران میچ سرفراز احمد کے غصہ کرنے پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہارنے کی ایک وجہ سرفراز احمد کا جارحانہ انداز کپتانی بھی ہے۔
شازیہ نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’سرفراز ہمیشہ اپنے بولرز پر غیرضروری دباؤ ڈالتے ہیں۔‘
ٹوئٹر پر ’نامعلوم افراد‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کے بولرز سے برتاؤ پر ایک پاکستانی ڈرامے کی کلپ شیئر کی۔
سوشل میڈیا پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے صارفین کو غصے میں دکھنے والا ہر شخص سرفراز احمد لگتا ہو۔
Feeling Sad For Sarfaraz 💯💔#QGvsMS pic.twitter.com/AbNUT4QrtH
— SarMad Tweets (@XarMad_Official) January 31, 2022
دوسری جانب کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جو سرفراز احمد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گراؤنڈ میں اپنا رویہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
Some love for Sarfaraz Ahmed ❤️ pic.twitter.com/92ECWoBYwq
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 28, 2022
یاد رہے کہ سرفراز احمد کی ٹیم کا اپنا چوتھا میچ 3 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلے گی۔