جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملک میں نہ کوئی صدارتی نظام آرہا اور نہ ایمرجنسی لگ رہی، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا اور نہ ایمرجنسی لگ رہی ہے، کسی کو عدم اعتماد کا شوق ہےتو پوراکرلے، بندے ان کو ہی لانے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کل سے چین کے اہم دورے پر جارہےہیں، دورے میں چین سے سی پیک معاملات طے پائیں گے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی دعوت پرسعودی وزیرپاکستان تشریف لارہےہیں، سعودی عرب سےہمارارشتہ بلندہے، سعودی وزیر وزیراعظم ، صدر پاکستان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

- Advertisement -

نواز شریف کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اپنے ملک سے بھاگے، نوازشریف جعلی رپورٹ پر گیا اور جعلی رپورٹ پرمقیم ہے، نوازشریف کی رپورٹس ڈسکس ہورہی ہیں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس باقاعدگی سے جمع کروائی جاتی رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہےکہ نوازشریف کورونا کی وجہ سےعلاج نہیں کراسکتے اور لوگوں سے کہتے ہیں کہ کورونا میں اسلام آباد جاؤ۔

مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زیادہ شوق مولانا فضل الرحمان کو آیا ہواہے، فضل الرحمان عمران خان کو اشرف غنی سے ملا رہے ہیں، عمران خان نےکئی بارکہااپوزیشن شوق پوراکرلے، اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں ، رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں، 27فروری اور23مارچ کوبھی سب دیکھ لیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان مسلمانوں کو درپیش مسائل دنیا میں اٹھارہا ہے، عمران خان پر تو طالبان خان کا لیبل بھی لگا۔

نادرا سینٹرز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں نادراکے87نئےسینٹرکھولےہیں، 2022میں نادرا کے 13نئےسینٹرز کھولیں گے، سندھ میں 13مقامات کی نشاندہی کرلی ،سندھ حکومت تاخیرکررہی ہے، چیئرمین نادرا کو کہا ہے سندھ جاکر اس معاملے کو حتمی شکل دیں۔

امن و امان کی صورتحال سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ تمام چیف سیکریٹریزاورآئی جی کوخط لکھاہے، ان سےکہاہےامن وامان کی صورتحال کیلئےالرٹ رہیں۔

ملک میں صدارتی نظام یا ایمرجنسی کی خبروں پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بطوروزیرداخلہ کہتاہوں کوئی صدارتی نظام نہیں آرہانہ ایمرجنسی لگ رہی ہے، نہ کوئی ڈیل اور نہ ڈھیل دی جارہی ہے اورنہ عدم اعتماد آرہی ہے، کسی کو عدم اعتماد کا شوق ہےتو پوراکرلے،بندے ان کو ہی لانے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا جو کچھ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہوگیا اس پر کسی تضحیک نہیں کرناچاہتا، ساڑھے3سال میں سینیٹ ،قومی اسمبلی میں کوئی ایسا بل نہیں جس میں حکومت نہ جیتی ہے۔

ٹی ٹی پی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کیاہے، اسلام آباد میں ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد مارےگئے ہیں، ٹی ٹی پی ایسے مطالبے کررہی ہے، جو عوامی حکومت کیلئے قبول کرناممکن نہیں، امن وامان کا مسئلہ جس طرح کا ہوگا اسے ویسے ہی ڈیل کیا جائے گا۔

افسران کے تبادلوں سے متعلق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے تبادلے کئے ہیں وہ کون ہیں جسے روکناچاہتے ہیں،مجھ علم نہیں، تبادلے صرف وزیراعظم ہاؤس روک سکتا ہے۔

انھوں نے کہا عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ ایسی اپوزیشن ملی ہے، یہ تھکی ہوئی اپوزیشن ہے ، اپوزیشن اپنا ایجنڈا بتائے آپ کو 23مارچ پر یہاں آکر کیا کرنا ہے، 23مارچ کو فلائی پاسٹ ہوگا دنیا اسے دیکھے گی یا ان کے چہروں کو دیکھے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم توکہتےہیں کہ سیکیورٹی کےمعاملات اہم ہیں، ہرایک کوصورتحال کو سمجھناچاہئے، روزانہ کی بنیادپر500افرادافغانستان سے آتے ہیں۔

آئی ایم ایف کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف شوق سے کوئی نہیں جاتا ،مجبوریاں لیکرجاتی ہیں، عمران خان پہلے نہیں جو آئی ایم ایف کے پاس گئے ہوں، کون سی حکومت ہے جو آئی ایم ایف کے پاس نہ گئی ہو، ہم آئی ایم ایف گئےتوکوئی قیامت نہیں آگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں