بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ننھے بچے کا شکوہ، رمیز راجہ نے کیا جواب دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 میں 25 فیصد کرکٹ شائقین کو میدان میں میچز دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ 12 سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل میچز میدان میں جاکر نہ دیکھنے پر بچے افسردہ ہوگئے، پی ایس ایل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے گیارہ سالہ ننھے کرکٹ مداح محمد حمزہ فراز کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ رمیز راجہ سے شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

ننھے حمزہ فراز نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پی ایس ایل کا کیا فائدہ جس میں بچوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہی نہ ہو۔

- Advertisement -

ننھے مداح کا کہنا تھا کہ ہفتے میں کسی دن تو بچوں کو اسٹیڈیم آنے دیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ننھے حمزہ کے کرکٹ کے جزبے کو سراہتا ہوں، بدقسمتی سے کورونا کے باعث بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ یہ ایونٹ بچوں کی وجہ سے ہی سجتا ہے، لیگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہماری آنے والی نسل کو کرکٹ کا شوق ہو اور وہ میدانوں میں آکر اپنے ملک کے نامور کھلاڑیوں کو دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ میں آپ کی مجبوری کو سمجھتا ہوں اور افسردہ ہوں کہ کورونا کی وجہ سے بچے پی ایس ایل کے میچز دیکھنے سے محروم ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ متعلقہ اداروں سے بات کی ہے کہ کسی بھی طرح اگر گنجائش نکلتی ہے تو وہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو میدان میں میچز دیکھنے کی اجازت دے دیں لیکن میں آپ کے جذبات کو سراہتا ہوں، امید کرتا ہوں کہ آپ ٹی وی پر میچز انجوائے کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، کورونا کی وجہ سے 12 سال سے کم عمر بچے میدان میں میچز دیکھنے سے محروم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں