اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی میں رات سے گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد اور اس کے مضافات میں رات سے گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جو آج دوپہر تک چلنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات میں چلنے والی ہوا کی رفتار40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ صبح سے ہوا کی رفتار میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج صبح سے شہر میں ہلکی سی ٹھنڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا، دن میں ہوا35سے40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، دن میں درجہ حرارت30سے32ڈگری تک رہے گا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے جبکہ چمن میں کچے مکانات کی دیواریں گرگئیں اور چھتیں اُڑ گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں