اشتہار

جی میل اب لیس ہب بننے کو تیار!

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل نے نیا لے آؤٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے جی میل صارفین کو مزید سہولت میسر آئیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل کی جانب سے نیا لے آؤٹ فروری 2022 میں پیش کیا جائے گا اور اپریل تک جن صارفین نے اس لے آؤٹ کا انتخاب نہیں ہوگا کمپنی خود اسے سوئچ اوور کرنے کا سلسلہ شروع کردے گی۔

اس نئے لے آؤٹ میں گوگل کے دیگر میسجنگ ٹولز جو ورک اسپیس سیوٹ کا حصہ ہیں، ای میلز کے ساتھ چھوٹی ونڈوز نہیں رہیں گے بلکہ ان کی اپنی اسکرینز ہوں گی، جن تک رسائی کے لیے سروس کے بائیں جانب بڑے بٹن دیئے جائیں گے۔

- Advertisement -

گوگل نے اسے انٹیگریٹڈ ویو قرار دیا ہے اور اگر آپ ورک اسپیس کے صارف ہیں تو اس لے آؤٹ سے واقف ہوں گے۔

نئے لے آؤٹ میں نوٹیفکیشن ببلز سمیت کئی دلچسپ اور حیرت انگیز ٹولز صارفین کی توجہ کے منتظر ہوں گے۔

خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے، اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے ون آن ون وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر جی میل ایپ کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں