جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

معروف بھارتی اداکار چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار رمیش دیو 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار رمیش دیو کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، اداکار کی موت کی اطلاع ان کے اہلخانہ نے مداحوں کو دی۔

رمیش دیو کے بیٹے اجینکیا نے کہا کہ ان کے والد عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور ان کی بائی پاس سرجری بھی ہوئی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ والد کو آج اسپتال لے کر گئے لیکن دل کا دورہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا اور وہ جانبر نہ ہوسکے، اداکار کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

Anand actor Ramesh Deo passed away due to a heart attack

اداکارہ مادھوری ڈکشت سمیت متعدد بھارتی فنکاروں نے اداکار رمیش دیو کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار رمیش دیو نے اپنے کیریئر میں 285 ہندی فلمیں کیں ہیں جبکہ 190 مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور اداکار 30 مراٹھی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

انہوں نے فیچر فلموں کی پروڈکشن کا بیڑا بھی اٹھایا تھا جبکہ انہوں نے ہدایتکاری کے فرائض بھی بخوبی انجام دیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں