جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا کیسز میں اضافے کا رجحان جاری ہے، صوبے میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کیسز کی شرح 9.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 9.83 فیصد رپورٹ ہوئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 77 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 34 ہزار 634 ہوچکی ہے۔

صوبے میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 368 ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیز لہر جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 48 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں