اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج بیجنگ میں منعقد ہونے والے اولمپک سرمائی کھیل 2022 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
.
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے دورہ چین میں آج کی مصروفیات کے حوالے سے بتایا کہ آج وزیراعظم کے دن کا آغاز سرمایہ کاروں سے ویڈیو کانفرنس سے ہوا ، 18 سیکٹرز میں چین کے صنعت کارپاکستان سےتعاون کریں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے اختتام پر وزیراعظم، وزرا کا وفد سرمائی اولمپکس افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا۔
آج صبح وزیر اعظم کے دن کا آغاز پرائیویٹ سرمایہ کاروں سے ویڈیو کانفرنس سے ہوا، اٹھارہ سیکٹرز میں چین کے صنعت کار پاکستان سے تعاون کریں گے، اس اہم کانفرنس کے اختتام پر وزیر اعظم اور وزراء کا وفد سرمائ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کیلئے اولمپک ویلج جائیگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 4, 2022
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان وفد کے ساتھ4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے تھے ، جہاں چین کےسفیراورچین میں پاکستان کےسفیرنےان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان چینی صدراوروزیر اعظم سےدوطرفہ امورپرملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں دونوں میں سی پیک فریم ورک کےتحت مختلف امورپرگفتگوہوگی۔
ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اہم علاقائی اوربین الاقوامی امورزیربحث آئیں گے۔.
وزیراعظم کی چین کے ممتازکاروباری رہنماؤں ، چینی تھنک ٹینکس،دانشوروں اورمیڈیانمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔