سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا جاچکا، معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی بولنگ ایکشن سے متعلق محمد حسنین کی رپورٹ درست ہے، امید ہے کہ پی سی بی کی نگرانی میں محمد حسنین کا ایکشن درست ہوجائیگا۔
ہیڈ کرکٹ آپریشن آسٹریلیا پیٹر روچ نے محمد حسنین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی حسنین کو دوبارہ ویلکم کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل
واضح رہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے، حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے جاری کی۔
یاد رہے کہ حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے رپورٹ کیا تھا جس کے بعد لاہور کی لیبارٹری میں فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا، ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار نے 18 ٹی ٹوئنٹی اور 8 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اب وہ بولنگ ایکشن کی درستگی تک انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی معطل رہیں گے۔
محمد حسنین 75 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 92 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ پی ایس ایل میں محمد حسنین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے۔