جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

میں آپ کا وکیل بن کر دن رات خدمت کررہا ہوں، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوہ سلیمان دورہ کیا اس موقع پرعوامی مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کیلئے کھلی کچہری بھی لگائی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقامی لوگوں کی شکایات اور ان کے مسائل بغور سنے اور کچھ لوگوں سے خود درخواستیں وصول کیں انہوں عوام کے بنیادی مسائل جلد از جلد حل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے، عثمان بزدار نے بلوچی اور سرائیکی زبان میں مقامی لوگوں سے حال احوال معلوم کیا۔

- Advertisement -

کچہری میں موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ آپ میرے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں، مجھے آپ کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کا وکیل بن کر دن رات خدمت کر رہا ہوں، کوہ سلیمان سمیت سہولیات سے محروم دیگر علاقوں کی ترقی کے لئے ترقیاتی فنڈز جاری کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کو ماضی میں جان بوجھ کر ان کا حق نہیں دیا گیا، اب ہر پسماندہ علاقہ ترقی کے سفر میں برابرکا شریک ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ میعاد کےاندر مکمل کرائیں گے، اس موقع پر مقامی شہریوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں