اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان آج چین کے سب سے بڑے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج چین کے سب سے بڑے ٹی وی چینل سی جی ٹی این کوانٹرویو دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے وزیراعظم کے دورہ چین پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کےدورہ چین کارسمی طور پر آغازہوچکاہے، آج وزیراعظم نے 18سےزائدسیکٹرزمیں ویڈیوکانفرنسزکیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چین کےبڑےٹی وی چینل سی جی ٹی این کوانٹرویو دیں گے، وزیراعظم سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کےپہلے حکمران ہیں جنہیں اولمپکس میں شرکت کی دعوت دی گئی ، 20سےزائدسربراہان مملکت اس تقریب میں آج شرکت کریں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان وفد کے ساتھ4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے تھے ، جہاں چین کےسفیراورچین میں پاکستان کےسفیرنےان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان چینی صدراوروزیر اعظم سےدوطرفہ امورپرملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں دونوں میں سی پیک فریم ورک کےتحت مختلف امورپرگفتگوہوگی۔

ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اہم علاقائی اوربین الاقوامی امورزیربحث آئیں گے۔.

وزیراعظم کی چین کے ممتازکاروباری رہنماؤں ، چینی تھنک ٹینکس،دانشوروں اورمیڈیانمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں