پنجاب میں خواتین نوسرباز گینگ ایک پھر سرگرم ہوگیا لیہ میں گھر میں گھس کر اہل خانہ سے 14 تولے کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں نوسرباز خواتین کا گینگ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے، گزشتہ روز لیہ کے محلہ فیض آباد کے ایک گھر میں ٹیوشن کا پوچھنے کے بہانے داخل ہوئیں اور اہلخانہ کو بے ہوش کرکے واردات کی۔
2 خواتین نے اہل خانہ کو نشہ دینے کے بعد واردات کو آسان بنایا اور لاکھوں روپے مالیت کا 14 تولے سونا لوٹ کے فرار ہوگئیں۔
اہل خانہ کے مطابق 2خواتین ٹیوشن پڑھانے کا پوچھنے کے بہانے گھر میں داخل ہوئیں، بات چیت کی اس کے بعد ہم بے ہوش ہوگئے۔
واردات کے بعد دونوں نوسرباز خواتین باآسانی فرار ہوگئیں۔
وارادت کی اطلاع ملنے کے بعد علاقہ پولیس نے پہنچ کر اہلخانہ سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کے مطابق نوسربازخواتین کی تلاش جاری ہے جلدگرفتارکرلیاجائےگا۔
مزید پڑھیں:فیصل آباد میں خواتین کی جیولری شاپ میں چوری
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نوسرباز اور ڈکیت خواتین گروہ لوٹ مار کی کئی وارداتیں کرچکے ہیں۔
فیصل آباد میں بھی تین خواتین نے زیورات کی دکان میں سونے کا ہار چوری کرلیا تھا۔