منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بیٹے کی جدائی میں تڑپتی ماں! اےآروائی نیوز کی خبر پر حکام کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

نیب نے مزدور کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرا دیا۔ دکھیاری ماں دس سال سے بیٹےکی جدائی میں تڑپ رہی ہے۔

سرائے عالم گیر کا نوجوان عثمان لیبر ویزا پر فرانس گیا جہاں سابق کمپنی نے عثمان کا شناختی کارڈ فراڈ میں استعمال کیا۔ نیب نے انکوائری شروع کی تو دستاویزات بلاک کر دیں۔

معاون خصوصی شہبازگل نے اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے پر ٹوئٹ میں کہا کہ سرائے عالمگیر کے محمد عثمان کی والدہ کی اپیل پر وزیراعظم آفس اس معاملے کی فوری تحقیق کروائے گاانشاللہ اس مجبور ماں کی داد رسی کی جائے گی، عمران خان وزیراعظم بنے ہی ان بے سہاروں کو سہارا دینے کے کئے ہیں۔ انشاللہ جب تک خان وزیراعظم کی کرسی پر کسی ماں کے آنسو رائیگاں نہیں جائیں گے۔

- Advertisement -

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خبر پر نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی فوری تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نوجوان کی والدہ کی اپیل قابل احترام ہے واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں