جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

مومل خالد کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومل خالد کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

اداکارہ مومل خالد نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آج اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مول خالد نے نیوی بلو رنگ کا لباس پہن رکھا ہے۔ اداکارہ نے 7 گھنٹے قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Moomal Khalid Usman (@moomalkhalid11)

مومل خالد مختلف پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں "جانے کیوں”، "رنگ لاگا”، "گڑیا رانی” اور "تم یاد آئے” نمایاں ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Moomal Khalid Usman (@moomalkhalid11)

خیال رہے کہ سال 2015 میں مومل خالد کار حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں جبکہ ان کے منگیتر شاہ زیب انتقال کرگئے تھے۔ اداکارہ اپنے منگیتر کے ہمراہ سفر کررہی تھیں کہ ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی تھی۔ حادثے میں اداکارہ کے منگیتر موقع پر ہی چل بسے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Moomal Khalid Usman (@moomalkhalid11)

مومل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ حادثے میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں