ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

راشدخان نے حیران کن ‘شاٹس’ کا نام مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 میں اپنی بیٹنگ اور بولنگ سے دھوم مچانے والے مایہ ناز آل راؤنڈر راشدخان سوشل میڈیا پر بھی چھا گئے۔

ایونٹ میں نت نئے انداز سے شاٹس کھیل کر شائقین کو دنگ کرنے والے راشدخان خود بھی بیٹنگ انداز پر حیران ہیں۔
ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راشد خان خود بھی اپنے بیٹنگ اسٹائل پر ہنس پڑے، انہوں نے لکھا کہ ‘اب اس کو کیا نام دوں’

ساتھ ہی انہوں نے شرماتی ایموجیز کے ساتھ لکھا کہ اب بیٹنگ کوچ کی اشد ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انور علی نے شاٹس کا نام ملنگی تجویز کیا ہے جب کہ مزید صارفین اپنے اپنے انداز میں نام تجویز کرنے کے ساتھ ساتھ تبصرے کر رہے ہیں۔

اس سے قبل افغان لیگ اسپنر راشد خان کا جشن منانے کا منفرد نگ اسٹائل وائرل ہوگیا تھا۔

لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان لیگ اسپنر راشد خان نے مخالف ٹیم کی وکٹ لینے کا کیچ پکڑنے کے بعد ناگ اسٹائل میں جشن منانے کا راز بتایا۔

میچ کے بعد ایرن ہالینڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کوبرا اسٹائل سے متعلق بتایا کہ ‘ہم پشتو میں کسی گیند باز کی تعریف کرتے ہوئے تو کہتے ہیں کہ ‘تم نے سانپ کی طرح وکٹ لی’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں