اشتہار

پی ایس ایل 7: دوران میچ خاتون کی ویڈیو وائرل کیوں ہوگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی آمد نے بھی ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ جاری تھا اس دوران ایک خاتون مداح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کو پی ایس ایل کی جانب سے شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ ’جب ٹیچر آپ کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لے تو یہ ردعمل ہوتا ہے۔‘ بعدازاں پی ایس ایل کے پیج سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین اسٹینڈ میں موجود ہیں ایک خاتون تو انہماک کے ساتھ میچ دیکھ رہی ہے لیکن دوسری خاتون کسی کام میں مصروف عمل ہے۔

جیسے ہی کیمرہ اس کی جانب آتا ہے تو دوسری خاتون اس کو کہنی مار کر آگاہ کرتی ہے، کام میں مگن خاتون سب چھوڑ چھاڑ کر ادھر ادھر دیکھنے لگ جاتی ہے اور مسکرا دیتی ہے۔

خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں