منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’جسم کا ہر حصہ لگالو، شوہر کو بچالو‘

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کو جگر کا ٹکڑا دے کر ان کی زندگی بچالی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھٹ شاہ کے محمد خان جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، ڈاکٹر نے انہیں پیوندکاری کی تجویز دی تھی جس پر ان کی بیوی سامنے آئی اور شوہر کو جگر کا ٹکڑا دے کر ان کی جان بچالی۔

خاتون کے شوہر شاہ عبدالقادر جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ میں زیر علاج تھے۔

- Advertisement -

خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر سے بہت پیار کرتی ہیں یہی میرا سب کچھ ہیں، جسم کا ہر حصہ لے لو لیکن شوہر کو بچالو۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد دونوں میاں بیوی روبہ صحت ہیں۔

آپریشن کے بعد شوہر کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنے والی بیوی نے بتایا کہ ان کی شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں انہیں اولاد نہیں ہوئی اس لیے ان کیلئے ان کے شوہر ہی سب کچھ ہیں جن کیلئے وہ اپنے جسم کے تمام اعضا عطیہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں