اشتہار

گولڈ برگ کی رومن رینز کو دھمکی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سپر اسٹار گولڈ برگ نے رومن رینز کو دھمکی دے دی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار گولڈ برگ اور یونیورسل چیمپئن رومن رینز ایلیمنیشن چیمبر میں 19 فروری کو مدمقابل ہوں گے، سب سے بڑا مقابلہ سعودی عرب کی ریاست جدہ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ رومن رینز ایک سال سے زائد عرصے سے یونیورسل چیمپئن ہیں اور اب انہیں سینئر حریف گولڈ برگ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولڈ برگ حریف رومن رینز کو کہہ رہے ہیں میں آپ کو اپنے اگلے شکار کے طور پر تسلیم کرتا ہوں۔

مداحوں کو دونوں ریسلرز کی فائٹ کا بے صبری سے انتظار ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اگر یوزوز برادرز نے میچ کے دوران مداخلت کی تو یہ گولڈ برگ کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

54 سالہ گولڈ برگ اور رومن رینز کا اس سے قبل مقابلہ ریسل مینیا 36 میں طے پایا تھا لیکن رومن رینز کی صحت کے مسائل کے باعث یہ میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گولڈ برگ نے اس سے قبل یونیورسل چیمپئن بروک لیسنر کو ڈھائی منٹ کے اندر رنگ میں ڈھیر کردیا تھا، لیسنر کی غیرمتوقع شکست کو دیکھ کر وہاں موجود مداح بھی حیران رہ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں