جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

محکمہ ایکسائز کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس نادہندگان گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی، پہلے روز233گاڑیوں کےکاغذات ضبط کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز نے کراچی میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کےٹیکس نادہندگان  مالکان کے خلاف کارروائی کے پہلے دن مجموعی طور پر 1604گاڑیاں چیک کی گئیں اور مختلف وجوہات کی بنا پر 233گاڑیوں کےکاغذات ضبط کیے گئے۔

- Advertisement -

محکمہ ایکسائز کے مطابق نادہندہ گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کی مہم 18 فروری تک جاری رہے گی۔

اس حوالے سے وزیرایکسائز سندھ نے نادہندگان کو فوری طور پر ٹیکسز جمع کرنے کی اپیل کی ہے، مکیش چاؤلہ کا کہنا تھا کہ نادہندگان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ٹیکسز جمع کرادیں۔

مزید پڑھیں: کراچی سے 1500 ملین روپے سے زائد موٹر وہیکل ٹیکس جمع

واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز نے گزشتہ سال 15 سو ملین روپے سے زائد کا موٹر وہیکل ٹیکس جمع کیا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں