جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری ، یومیہ شرح 5 فیصد پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہرکی شدت میں کمی آنے لگی اور یومیہ کیسز کی شرح 5.35 فیصد پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے، بڑے شہروں میں کورونا کی یومیہ شرح کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کیسز کی قومی شرح 5.35 فیصد پر آگئی ، کورونا کی بلند ترین 22.39 فیصد یومیہ شرح پشاورمیں ریکارڈ کی گئی۔

صوبوں کے حوالے سے سندھ میں کورونا کی شرح 6.39 فیصد ، پنجاب میں شرح 1.93،بلوچستان میں 5.21فیصد رہی۔

شہروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 7.65، حیدر آباد میں 15.08فیصد ، اسلام آباد میں 8.53 فیصد ،راولپنڈی میں 2.36 فیصد ریکارڈ، لاہور میں 4.19 فیصد اور کوئٹہ میں 6.47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 15.08، دیامر 5.41، اسکردو میں7.02 فیصد ، آزادکشمیر میں 12.46فیصد اور میرپورمیں 10.61 فیصد رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں