اشتہار

نظر کا دھوکا: تصویر میں کون کون سے جانور نظر آرہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پہیلیوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک ایسی پہیلی اپنے پڑھنے والوں کے سامنے پیش کی جو یقیناً دماغ گھمانے کا باعث بنے گی۔

انٹرنیٹ پر اکثر تصاویر و پہیلیاں وائرل ہوتی رہتی ہیں مگر کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو گھما کر رکھ دیتی ہیں کیوں کہ وہ تصاویر نظر کا دھوکا ہوتی ہیں یعنی جو کچھ تصویر میں نظر آرہا ہوتا ہے وہ حقیقت ہوتا نہیں ہے۔

ایسی ہی ایک تصویر یورٹینگو نامی میڈیا کمپنی نے شیئر کی، جس میں ایک کے اوپر ایک کم از کم چھ جانور موجود ہیں، جنہیں دھندلا کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

صرف وہ پہلا جانور جو آپ کو دکھائی دے گا، آپ کی شخصیت کو سمجھنے میں مدد دے گا۔ اگر سب سے پہلے آپ کو آکٹوپس دکھائی دیتا ہے، تو آپ ان چند خوش نصیب افراد میں سے ہیں جو ذہین اور تخلیقی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔

اگر آپ کو سب سے پہلے کتا دکھائی دیتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ان افراد سے بے حد مخلص اور وفادار ہیں جن سے آپ محبت کرتے ہیں، سب سے پہلے بلی دکھائی دینے کا مطلب ہے کہ آپ کی زندگی نہایت متوازن ہے۔

اگر آپ کو سب سے پہلے beaver دکھائی دیا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے اوپر مکمل بھروسہ کرتے ہیں۔

کیا آپ اس تصویر میں چھپے جانوروں کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے، اگر نہیں تو جواب جاننے کےلیے اسکرول کریں۔

جوابات دیکھیں

کمپنی اس تصویر میں گھوڑا، ڈولفن، آکٹوپس، کتا، بلی اور چوہا نما جانور موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں