منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

حسنین کی ایکشن درستی کی ذمہ داری کوچ عمر رشید کو سونپنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی نے ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچ عمر رشید کو محمد حسنین کا بولنگ ایکشن درست کروانے کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ابھرتے ہوئے پاکستانی اسپیڈ اسٹار محمد حسنین کے بولنگ ایکشن مشکوک ہونے کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے جاری کی۔

بولنگ ایکشن کی درستی کےلیے پی سی بی نے ہائی فارمنس سینٹر کے کوچ عمر رشید کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

عمر رشید حسین کے ساتھ ہائی فارمنس سینٹر لاہور میں کام کریں گے۔

واضح رہے کہ حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے بولنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا جس کے بعد لاہور کی لیبارٹری میں فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا۔

رپورٹ کے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا جس کے بعد سے حسنین کرکٹ سے معطل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں