جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی: حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کا عدالت جانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم نے کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق شہر میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیز ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہایم کیو ایم آج سندھ ہائیکورٹ میں متنازع حلقہ بندیوں کے خلاف پٹیشن داخل کرے گی، یہ پٹیشن ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے دائر کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کو اس سے قبل بھی مسترد کرچکی ہے اور الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے اپنے اعتراضات بھی جمع کرائے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن نئے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نئی حلقہ بندیاں، 26 ٹاؤنز اور 233 یونین کمیٹیاں

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی شہر میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیز ہونگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں