کراچی میں انسداد منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے الآصف کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس اور اے این ایف کراچی نے مشترکہ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تین ملزمان گرفتار ہوئے۔
انسداد منشیات فورس نے گرفتار ملزمان سے تین ہزار تیس کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں چاغی کا رہائشی راشد اور فضل الرحمان جب کہ سانگھڑ کا رہائشی محمد رفیق شامل ہے
ملزمان کو منشیات کی خرید و فروخت کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جن سے برآمد شدہ منشیات میں 1.010 کلو گرام ہیروئن اور 2.020 کلو گرام آئس شامل ہے۔
ملزمان کی گاڑی بھی قبضے میں لیکر تینوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔