اشتہار

آسکر ایوارڈز 2022 کیلئے نامزدگیاں: ‘دا پاور آف دی ڈاگ’ بہترین فلم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ہولی ووڈ میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والی تقریب میں کن کن فلموں کو آسکر ایوارڈز سے نوازا جائے گا، نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلمی دنیا کا سب سے بڑے ایوارڈ آسکر 2022 کےلیے بہترین فلموں کا انتخاب شروع ہوگیا ہے، منتخب کردہ فلموں میں ‘دا پاور آف دی ڈاگ’ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ فیچر فلم میں دی ورسٹ پرسن ان دی ورلڈ، ڈرائیو مائی کار، دی ہینڈ آف گاڈ، اے یاک ان دی کلاس روم، اور فلی کو نامزد کیا گیا ہے۔

آسکر ایوارڈز کیلئے بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری میں پال تھامسن اینڈرسن، کینیتھ ،جین کیمپین اور اسٹیون سپلبرگ کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بہترین اداکار کی کیٹیگری میں جاویر بارڈم، بینیڈکٹ کمبربیچ، اینڈریوگار فیلڈ، ول اسمتھ اور ڈینیل واشنگٹن نامزد ہوئے ہیں جبکہ اداکارہ کی فہرست میں جیسیکا کیسٹین ، اولیوا کولمین، پینیلوپ کُرز، نیکول کڈمین اور کرسٹن اسٹیورٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

معاون اداکارہ کی کیٹگری میں کیرین ہنڈز، ٹرائے کوٹسر، جیسی پلیمنز، جے کے سمنز اور کوڈی سمٹ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ آسکر فلم نومیڈلینڈ نے جیتا تھا، چینی فلم ڈائریکٹر کی فلم نے تین آسکر ایوارڈز جیتا تھا۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈز کی فلمی شام کرونا وبا کی ایس او پیز کے باعث محدود پیمانے پر منعقد کی گئی تھی، یہ شام صرف 170 افراد کے درمیان سجی، آسکر ایوارڈز کی مختصر تقریب میں فیشن کے رنگ بھی خوب دیکھنے کو ملے۔

رواں برس 2018 کے بعد پہلی مرتبہ تقریب کو باقاعدہ میزبان کیساتھ منعقد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں